کوئٹہ11اپریل(اے پی پی )چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز اور رمضان المبارک میں سستے بازاروں کے انعقاد لوڈشیڈنگ اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز اور سستے بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان
مطہر نیاز رانا نے کہا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں جن اضلاع میں یوٹیلیٹی اسٹورز قائم نہیں ہیں وہاں پررمضان المبارک میں سستے بازاروں اور موبائل سٹورز چلائے جائیں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے کے ہر ضلع میں عوام کو سرکاری نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی اور رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کم اور سحری و افطاری میں بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے
انہوں نے کہا کہ صوبے میں تقریبا 8 لاکھ درخت لگائے گئےہیں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔