ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ھارون الرشید نے صوابی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

37

صوابی ،13اپریل(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ھارون الرشید نے صوابی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ھارون الرشید اس سے پہلے سوات،چترال، بنوں میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

 صوابی پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ھارون الرشید نے اس موقع پر گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تینوں سٹیشنز میں ایمبولینسز ،فائر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ھارون الرشید نے ایڈمن سٹاف اور آپریشنل سٹاف کیساتھ میٹنگ بھی کی اور کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو بروقت اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کریں اور اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔