ایبٹ آباد،10اپریل(اے پی پی): تحصیل حویلیاں کے شہریوں کے لیے انصاف سستا بازار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے حویلیاں ریلوے سٹیشن کے قریب بازار منعقد کیا گیا ہے۔ ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے دکانداروں کے لیے کیبنز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں اور شہر بھر سے تمام ریڑھیوں کو یہاں شفٹ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بازار کا معائنہ کیا، دکانداروں سے بات چیت کی اور انہیں ریٹ لسٹ کے مطابق مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن اور ٹی ایم او حویلیاں سجاد حیدر بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔