ملتان 30اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اآور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور عملہ ڈپٹی کمشنر کے دورے سے لا علم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے ملاقات کی اور ڈی جی خان،لیہ،۔تونسہ شریف اور پشاور سے آئے ہوئے بیوپاریوں سے گفتگو کی۔علی شہزاد نے سبزیوں اورپھلوں کے نیلامی بارے ان سے رائے معلوم کی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی اور پھلوں کی نیلامی میں حصہ لینے والے پھڑیوں سے بھی بات چیت کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان برآمد ہونے کے باوجود ٹماٹر اور دیگر اشیاء کے نرخ انتہائی نچلی سطح پر آ گئے ہیں۔حکومت مصنوعی مہنگائی کا سدباب کرنا چاہتی ہے۔منڈیوں میں اشیاء کی طلب، رسد اور آکشن کے میکانزم کو چیک کیا جارہا ہے۔ریٹ لسٹ کی تیاری کے حوالے سے منافع کی شرح دس فیصد تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے۔دکانداروں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ جو ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرے گا وہ جیل جائے گا۔یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اآور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور عملہ ڈپٹی کمشنر کے دورے سے لا علم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے ملاقات کی اور ڈی جی خان،لیہ،۔تونسہ شریف اور پشاور سے آئے ہوئے بیوپاریوں سے گفتگو کی۔علی شہزاد نے سبزیوں اورپھلوں کے نیلامی بارے ان سے رائے معلوم کی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی اور پھلوں کی نیلامی میں حصہ لینے والے پھڑیوں سے بھی بات چیت کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان برآمد ہونے کے باوجود ٹماٹر اور دیگر اشیاء کے نرخ انتہائی نچلی سطح پر آ گئے ہیں۔حکومت مصنوعی مہنگائی کا سدباب کرنا چاہتی ہے۔منڈیوں میں اشیاء کی طلب، رسد اور آکشن کے میکانزم کو چیک کیا جارہا ہے۔ریٹ لسٹ کی تیاری کے حوالے سے منافع کی شرح دس فیصد تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے۔دکانداروں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ جو ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرے گا وہ جیل جائے گا۔