کارکردگی کے جائزہ  سے وزارتوں کو اپنے سہ ماہی اور سالانہ اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی؛ معاون خصوصی شہزاد ارباب

16

اسلام آباد، 22 اپریل (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ کارکردگی کے جائزہ  سے وزارتوں کو اپنے سہ ماہی اور سالانہ اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے   مالی سال 2020-21 کی تیسری سہ ماہی کے دوران وزارتوں / ڈویژنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے  کیلئے  اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے  کیا ۔انہوں  نے کہا  کہ اقدامات کی تکمیل اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ان وزارتوں / ڈویژنوں کی ماہانہ میٹنگیں منعقد کی جائیں گی جن پر دوسری وزارتیں اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے انحصار کرتی ہیں۔ ان وزارتوں / ڈویژنوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، کابینہ ڈویژن ، فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن شامل ہیں۔

محمد شہزاد ارباب نے کہا کہ وزارتوں / ڈویژنوں کی کارکردگی کے جائزہ کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں  ایف بی آر ، آبی وسائل ڈویژن ، ریلوے ڈویژن ، ایوی ایشن ڈویژن اور ہیلتھ ڈویژن نے آج اپنی کارکردگی کی رپورٹس پیش کیں۔ ان وزارتوں نے وزیر اعظم اور متعلقہ وزراء کے مابین پرفارمنس معاہدوں کے تحت رپورٹس پیش کیں۔

وزارتوں کے اہداف انتظامی اور داخلی مالی معاملات، پی ایس ڈی پی  کے تحت اہم اقدامات ،  کلیدی پروگرام جو پی ایس ڈی پی میں شامل نہیں ،  کلیدی پالیسی / اصلاحات کے اقدامات پر مبنی تھے  جبکہ   وزارتوں نے کارکردگی کے معاہدوں میں کل اہداف ، مکمل کردہ اہداف ، جزوی طور پر مکمل کردہ اہداف ، شروع کردہ اہداف اور  جو اقدامات شروع نہیں ہوئے کے طریقے کا ر سے  کارکردگی کی رپورٹوں میں اپنے اہداف کا سٹیٹس پیش کیا۔

جائزہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، مسٹر جہانزیب خان اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، کابینہ ڈویژن ، فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کے سینئر افسران شامل تھے۔