پاراچنار،25اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کورونا کا شرح چودہ فیصد تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد کورونا پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نرسری سے بارھویں تک کلاسوں کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے فوری طور پر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو کاروباری اداروں سمیت تمام بازاریں بھی بند رہے گی ، کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری رش بنانے اور کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی سے اجتناب کریں ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام بازاریں اور کاروباری ادارے بھی شام چھ بجے سے بند رکھی جائے گی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے کے مہم سمیت مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔