کمشنر ملتان نے  سوشل میڈیا پر بچی کی قبضہ مافیا کیخلاف دہائی پر  کارروائی کی  ہدایت کر  دی

11

ملتان،09 اپریل (اے پی پی ): کمشنر کا سوشل میڈیا پر بچی کی قبضہ مافیا کیخلاف دہائی پر ایکشن،  کمشنر جاوید اختر محمود نے  ضلعی انتظامیہ کو فوری بچی کے اہل خانہ ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے  ہدایت کی کہ  مظلوم خاندان کی زمینوں کا ریونیو ریکارڈ حاصل کرکے فوری آپریشن کیا جائے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ بچی کے اہل خانہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری کمشنر آفس سے رجوع کریں اور کہا کہ  بچی کے اہل خانہ کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔کمشنر نے کہاحکومت پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔