ملتان،19 اپریل (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کا اسپیشل خفیہ ٹیم کے ذریعے گلی محلوں کی دوکانوں پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت سے سستی چینی لیکر عوام کو مہنگے داموں بیچنے والے قومی مجرم ہیں ،انہوں نے گرانفروشوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے سے بڑھ کر گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بارے جائزہ اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنرز کی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری مہم پر کمشنر کو بریفنگ دی ڈی سی نے کہا کہ کاؤنٹر بڑھانے سے 3000 کلو چینی ایک رمضان بازار میں دوپہر تک خریدی گئی ہے اور کہا سبسڈائزڈ ریٹس کی وجہ سے رش، سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ کسی گرانفروش سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی، کمشنر نے حکم دیا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیا سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے، کمشنر نے لوکیشن مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا تاکہ تمام پرائس کنٹرول ہر صورت فیلڈ میں نظر آئیں اور کہا کہ شوکاز کے جواب کی مدت پوری ہونے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بارے رپورٹ طلب کی ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رپورٹ کمشنر آفس بھجوائیں۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز دیا تھا،تسلی بخش جواب نہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیخلاف کمشنر کا پیڈا ایکٹ کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر موجود تھے۔