کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی؛ ملتان میں 13 دکانیں سیل ،26 بسوں کو تحویل  میں لے لیاگیا  

20

ملتان، یکم اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ،ضلع بھر میں13 دکانوں کو سیل اور26 بسوں کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر1لاکھ  روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، ملتان کینٹ میں4، پیراں غائب 3 اورشجاع آباد میں6 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب  سے کوروناسے بچاؤ بارے  آگاہی مہم بھی جاری  ہے، پبلک مقامات اور جنرل بس اسٹینڈ پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مبنی  بل بورڈ اور پینا فلیکس لگا دیئے گئے ہیں ،بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بس ٹرمینلز کے داخلی دروازوں پر سینی ٹائزر گیٹ نصب کر لئے ہیں۔

 ضلع ملتان میں آج سے انڈور اور آوٹ ڈور شادیوں کے فنکشن پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔