گلگت،24اپریل (اے پی پی ): ضلع غذر میں بھی کورونا وائرس کی صورت حال پر کنٹرول کرنے کے لیے ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے، ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ہدایت علی کے مطابق غذر میں اب تک 11042 ویکسین کی خوراکیں مل گئی تھی جن میں سے 9287 لگائی جاچکی ہیں ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال گائکوچ میں 138 جبکہ دیگر سینٹروں میں روزانہ میں ہزاروں افراد کو ویکسین کیا جاتا ہے لوگ انتہائی دلچسپی کے ساتھ ویکسین سنٹروں میں آتے ہیں، سینٹروں میں ایس او پیز کے تحت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے ویکسین کی سہولت فراہم اور کورونا کی صورت حال پر کنٹرول ہو ۔
غذر میں اس سرکاری اور پرائیویت ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 جن ہیں۔