گورنر کے پی شاہ فرمان سے صوبائی اکاؤنٹنٹ جنرل مرتضٰی خان کی ملاقات

15

 

پشاور، 20اپریل(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ مرتضٰی خان نے آج یہاں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مالی امور، پبلک فنڈز کے درست و شفاف استعمال پر تبادلہ خیال ہوا اور صوبے میں پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں مالی مسائل کے حل کیلئے بہترین آڈٹ نظام پر گفتگو بھی کی گئی۔