گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب حلف برداری

37

پشاور، 13 اپریل(اے پی پی): گورنر ہاؤس پشاور میں آج چار نئے اراکین اسمبلی کی بطور وزراء تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

اراکین صوبائی اسمبلی عاطف خان، شکیل احمد خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور نے صوبائی وزیر کے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان اراکین سے صوبائی وزیر کے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سمیت صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ،ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔