گھوٹکی: وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلع گھوٹکی میں  رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فروخت شروع کر دی گئی ہے

18

گھوٹکی،11 اپریل (اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سےملک بھر کی طرح اوباڑو، ڈہرکی، میرپورماتھیلو،  خانپور مہر سمیت ضلع گھوٹکی میں  رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیاء خوردونوش کی فروخت شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت آٹا 20 کلو کا تھیلہ 800، چینی فی کلو 68 روپے دال چنا 25 روپے سبسڈی، اور دال مونگ 10 روپے سبسڈی کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے ریجنل مینیجر  گھوٹکی ریجن منیر احمد بروھی کے مطابق ضلع گھوٹکی کے تمام یوٹیلٹی اسٹور پر سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری ہے ۔ شہریوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں دیئے جانے والے پیکج کے نرخ کو مستقل طور برقرار رکھا جائے تو غریب عوام اس پیکج سے مزید مستفید ہو سکے گی ۔