ہری پور،15 اپریل( اے پی پی ):تھانہ سٹی پولیس نے کارلفٹر گروہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس سے 02 موٹر کار اور 07 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پولیس نے کارلفٹر گروہ کے مرکزی ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کیا تھا، جس نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھی حامد علی کا گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، جسے آج گرفتار کیا گیا۔
مجموعی طور پر کارلفٹر گروہ سے اب تک 06 عدد گاڑیاں اور 10 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ہیں۔