ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر کا ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ،مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا

5

ملتان،04 مئی(اے پی پی):  ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار اور کام کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے  کہا کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے آفیسران عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں تاکہ مسائل کے حل میں مدد حاصل ہو۔

ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر بھی ہمراہ تھے۔