پشاور، 03مئی(اےپیپی):انسپکٹرجنرلآفپولیسخیبرپختونخواڈاکٹرثناءاللہعباسینےآجسنٹرلپولیسآفسپشاورمیںویڈیولنککانفرنسمیںضلعپشاورکےایسایچاوز،ڈیایسپیزاورڈویژنلایسپیزسےخطابکیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی، جبکہ سی سی پی او پشاور، ڈویژنل ایس پیز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ آئی جی پی نے کانفرنس کے شرکاءکو ان کے فرائض سے متعلق پولیس پالیسی پر ان کی راہنمائی کرنے اور ان پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے سے متعلق شعور اجاگر کیا۔ پولیس سربراہ نے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کو حتمی شکل دیں۔ انہیں کورونا وباءکے خلاف حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے تھانوں میں مال مقدمہ گاڑیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو فوری طور پرمحکمہ کسٹم کے حوالہ کرکے انہیں رپورٹ بھیجوائیں۔ پولیس حکام کو تھانوں میں مال مقدمہ منشیات اور اسلحہ کے کیسز بھی جلد از جلد قانون کے مطابق نمٹانے اور انہیں رپورٹ بھیجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تھانوں کو شکایت کنندہ کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنائیں اور تھانے آنے والے شکایت کنندہ گان کے ساتھ اچھا سلوک اور برتاﺅ کرکے ان کو اپنائیت کا احساس دلائیں اور ان کے شکایات کے ازالے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھاکر ان کے دل جیت لیں۔
آئی جی پی نے کہا کہ پشاور کی سطح پر پولیسنگ پورے صوبے کی پولیس کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے اور شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ اچھی اور معیاری پولیسنگ کو فروغ دیکر دوسروں کے لیے مثال قائم کریں۔ آئی جی پی نے پولیس ملازمین کی پروفائلنگ کرکے اچھی شہرت کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باکردار پولیس اہلکاروں کی خدمات سے بھر پور استفادہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔