ملتان 25 مئی (اے پی پی )؛) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ آفیسران کو ترقیانی کاموں کے ٹارگٹ بر وقت مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیاہے۔ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ کے لیئے اقدامات ناگزیرہیں۔ آفیسران فیلڈ مانٹیرنگ کو مزید بہتربنائیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔ پودوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مسلسل فیلڈوزٹ کر رہا ہوں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈفنانس لطیف خان اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ سید شفقت رضانے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیئے سلیف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے۔ آمدن کے لیے ذارئع سے تلاش کیئے جائیں گے۔ پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ نئے مالی سال میں بھی گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین وآرائش پر کام کریں گے۔ پودوں کو پانی کی فراہمی پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اوررواں ماہ گرین بیلٹس پر مزید شجر کاری کرنے جا رہے ہیں۔ شہر کے تمام چھوٹی بڑی گرین بیلٹس پر شجر کاری کریں گے۔