اسلام آباد،یکم مئی (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کے ویژن میں احساس پروگرام کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت شروع کیے گئے منصوبے پاکستان کی غریب عوام کی مشکلات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
احساس؛ مزدوروں کا احساس کے ویژن کے مطابق معاشرے کے مزدور طبقے کو احساس پروگرام کے تحت مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں کوئی بھوکا نا سوئے اور پناہ گاہیں نمایاں ہیں، یہ منصوبے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جاری وساری ہیں جن سے معاشرے کے ہر طبقے کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
یکم مئی ،مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر معاشرے کے مزدور طبقے نے وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کو سراہا ہے اور اسے اپنی مشکلات کم کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔