امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم نانا کی جانب سے نشتر ہسپتال کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے

107

ملتان، 11 مئی (اے پی پی): امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم نانا کی جانب سے نشتر ہسپتال کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ نشتر گائنی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک آپریشن تھیٹرز کی تزئین و آرائش کے بعد نیوروسرجری  سمیت مزید پانچ نئے آپریشن تھیٹرز جولائی میں فعال ہو جائیں گے ۔جسکا تمام تر سہرا امریکہ میں مقیم نشترین ڈاکٹر شاہد اسحاق کے سر جاتا ہے۔

واضح رہے نارتھ امریکن نشترین الیومنی کے ممبران نے مذکورہ آپریشن تھیٹرز میں فراہم کئے جانے والے آلات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے ایک روز قبل نشتر  گائنی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک آپریشن تھیٹرز کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا اور تین آپریشن تھیٹرز کو گائنی ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کیا  ہے۔مزید برآں پانچ اضافی  آپریشن تھیٹرز پر 17 مئی 2021 سے کام شروع ہو جائے گا جسکو جولائی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔