ملتان ، 21 مئی (اے پی پی): انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت جنرل سیکرٹری ندیم قریشی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ تمام اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کا بائیکاٹ کریں تاکہ وہ معاشی طور پر بدحال ہو، پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دل و جان سے ساتھ ہے۔ اس موقع پر شیخ اعجاز، محمد عدنان، محمد بلال و دیگر موجود تھے۔