اوکاڑہ؛جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

27

اوکاڑہ،21مئی(اے پی پی):جمعیت علماء اسلام  کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں جے یو آئی  کے عہدیداران سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، احتجاجی ریلی جامعہ مدنیہ سے شروع ہوئی اور جہاز چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں شرکا نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ فلسطین کے نہتے اور مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عوامی جذبات کے نعرے درج تھے.