اوکاڑہ،13مئی(اے پی پی): ضلع بھرمیں دو سو سے زائدمختلف مقامات اور مساجد میں مذہبی جوش وجذبے اور ایس او پیزکےتحت عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، نمازعیدکاسب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ اور جامعہ عثمانیہ گول چوک میں ہوا،تمام مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
عید الفطر کی نماز کے بعد ملک وقوم کی سلامتی،خوشحالی واستحکام اورفلسطینی اور کشمیری مظلوم مسلمانوں کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔