اوکاڑہ،22مئی(اے پی پی) سوشل سیکورٹی پنجاب کے تحت کلثوم ہسپتال اوکاڑہ میں یوم انسدادِ ڈینگی کے حوالہ سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر سید نعیم حسین گیلانی نے کی۔واک میں ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز اور مختلف شعبہ جات کے عملہ نے بھی شرکت کی۔
واک کے اختتام پر ایم ایس ڈاکٹرسیدنعیم حسین گیلانی نے کہا کہ ڈینگی
مچھروں کی تلفی کے لئے کلثوم ہسپتال اوکاڑہ کے تمام وارڈز اور بلڈنگ کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں باقاعدگی سے سپرے کروایا جاتا ہے اور ڈینگی کے مریضوں کے لئے علیحدہ وارڈ قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ
ڈینگی مچھروں سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل وقت کا تقاضہ ہے۔