اوکاڑہ،01مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے کرونا آگاہی مہم کے حوالہ سے تقسیم ماسک کاؤنٹر لگایا گیا۔
اس مہم میں ضلعی صدر راؤ عامر اصغر اور انکی ٹیم کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید ، فوکل پرسن میڈیا براۓ انسداد کرونا اور ترجمان ضلعی انتظامیہ خورشید جیلانی، نائب تحصیلدار کاظم شاہ، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن اور ڈی سی آفس سے محمد شہباز نے خصوصی طور پر حصہ لیا اور لوگوں میں ماسک تقسیم کیے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کیلیے لوگوں کو آگاہی دی اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی ضلعی قیادت کے اس اقدام کو سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی عہدیداران اور ضلعی افسران نے رمضان بازار کا وزٹ بھی کیا
اس موقع پر اوکاڑہ کی ضلعی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ عوام کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں، ماسک کا استعمال کریں، رش والی جگہوں پر نہ جائیں اور سوشل ڈسٹنس رکھیں۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگی کا خیال رکھیں۔