اوکاڑہ ، 30 مئی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل جاوید اختر جتوئی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوصدر اوکاڑہ عمران ٹیپو نے بھاری نفری کے ہمراہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5فور ایل کے بدنام زمانہ قمار باز ظہور عرف جوگی کے مشہور اڈے پرچھاپہ مارکرظہورجوگی سمیت 7جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ تینفرارہوگئے، جواریوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔