اوکاڑہ/خاتون ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خان کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

42

اوکاڑہ،28مئی( اے پی پی): ڈی پی او فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او چورستہ میاں خان ریحانہ کوکب کی زیر نگرانی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ، مہم کے دوران چورستہ میاں خان پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ارشد ولد محمد یار محمد خان ولد ذاکر اللہ رکھا اور عامر حیات کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے بھاری ناجائز اسلحہ برآمد کر کے جیل بھجوا دیا جبکہ پولیس نے عمر فاروق ولد حنیف نامی منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 240گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ایس ایچ او ریحانہ کوکب کا کہنا تھا قانون سے کوئ فرد بالاتر نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔