اوکاڑہ/محکمہ صحت کا سیشن کورٹ میں روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، پہلے روز جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے 55 ٹیسٹ لئے گئے

88

اوکاڑہ،31مئی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کی زیر ہدایت محکمہ صحت کا سیشن کورٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، فری میڈیکل کیمپ میں سینئر سول جج خلیل احمد، جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے مفت طبی ٹیسٹ کئے گئے ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے بلڈ سیمپل لئے گئے اور تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔  فری میڈیکل کیمپ کے پہلے روز جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کے 55ٹیسٹ لئے گئے، سیشن کورٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 7دن تک جاری رہے گا ۔ یاد رہے کہ فری میڈیکل کیمپ میں سی بی سی، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی، ہیپا ٹائٹس بی اینڈ سی، شوگر، یورک ایسڈ اور لیپرڈ پروفائل ٹیسٹ کئے جائیں گے۔