اوکاڑہ،22مئی (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہسپتال سے انسدادِ یوم ڈینگی کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسماعیل فزیشن نے کی۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ڈینگی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ مرض قابل علاج ہے ،صرف احتیاط کی ضرورت ہے ۔
واک میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔