ملتان، 16 مئی (اے پی پی):جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ او آئی سی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ہوتے ظلم پر چپ کیوں پڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا خون پوری دنیا میں بہایا جارہا ہے، کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا بھارت کا تسلط ظلم و جبر جاری ہے جبکہ جمعتہ الوداع سے اسرائیل نے فلسطین بیت المقدس پر حملہ کیا۔ فلسطینی بچوں،خواتین اور مردوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے حماس اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین فنڈ قائم کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی ملتان نے کہا کہ مسلم حکمران چپ کا روزہ توڑیں اور کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان کے پشت بان بنتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑیں۔