آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا

38

راولپنڈی،14مئی(اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیمر گرہ لوئر دیر کا دورہ کیا اورعید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی۔آرمی چیف نے دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔