بہاولنگر،27مئی ( اے پی پی ): تحصیل فورٹ عباس سے ملحقہ صحرائے چولستان میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صحرائےچولستان میں چھپائی گئی ہزاروں من گندم برآمد کرلی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
انتظامیہ نے غیر قانونی ذخیرہ گندم قبضہ میں لے کر محکمہ فوڈ کے حوالے کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چشتی نے میڈیا کو بتایا کہ گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔