اوکاڑہ،27مئی(اےپی پی): پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسید گلزار سبطین شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام اور لوگوں کی فلاح پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سید گلزار سبطین شاہ نےشیر گڑھ میں مختلف مقامات پر سوئی گیس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شیرگڑھ گیس کا منصوبہ 3کروڑ روپے کی لاگت پر مشتمل ہے،گیس کے منصوبے میں مین بازار،محلہ صدیق نگر، محلہ نورشاہ، کرنل چوک اور چونیاں روڑ شاملِ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیرگڑھ کے باقی ماندہ محلہ جات جن میں گیس موجود نہیں ہے ان میں جون کے بعد کام کر دیا جائے گا۔