تھرپارکر،21مئی( اے پی پی ):تھرپارکر کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی، جماعت اہلسنت ، الحدیث اور پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل ظلم و بربریت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کہ ضلعی صدر صبحان سمیجو، مولوی مجیب الرحمان، مولوی ربڈنو ساند، تحریک انصاف کہ کرشن شرمہ نے کی ۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی شرکاء نے شہر میں مختلف راستوں پر گشت کرتے ہوئے کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے، مسجد اقصی اور بیت المقدس پر مسلمان کے ایمان کاحصہ ہے، اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی دنیا کی خاموشی اور چشم پوشی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی لازوال جدوجہد اور ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
مقررین نے کہا کہ فلسطینی کہ مسلمانوں پر اسراٸیل کی جارحيت شرمناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین پر جاری حملوں کا نوٹس لیں اور فلسطینی مسلمانوں سے انصاف کریں۔