جلال پورپیروالہ؛کھلی کچہری میں ڈی ایس پی  عباس اختر نے18 سے زائد درخواستوں پر سائلین کے مسائل سنے ،حل کیلئے احکامات جاری کیے

24

 جلال پورپیروالہ ،20مئی(اے پی پی):ڈی ایس پی سرکل جلال پور عباس اختر نے کھلی کچہری میں ایاز حسین، محمد اختر، شمشاد حسین، آسیہ بی بی، سمیت 18 سے زائد درخواستوں پر سائلین کے مسائل سنے اور ان پر احکامات جاری کیے۔

 ڈی ایس پی سرکل عباس اختر نے موضع بمب سے تعلق رکھنے والی سائلہ خاتون امیر مائی مدعی مقدمہ712/20 کے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور امام بخش کالونی سے تعلق رکھنے والی سائلہ زرینہ مائی کی اپنی زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او سٹی کو ہدایت جاری کی کہ سائلہ کے ملزمان کو پابند کرکے دونوں فریقین کو سن کر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی ایس پی سرکل عباس اختر نے دونوں تھانہ جات کے ایس ایچ او اور اہم مقدمات کے تفتیشی افسران سے میٹنگ بھی کی ڈی ایس پی عباس اختر نے کہا کہ تفتیشی پولیس افسران مقدمات کی تفتیش کے عمل کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام پر پولیس کا اعتماد بحال ہو، انہوں نےکہا کہ کسی بھی نوعیت کے مقدمہ کی ناقص تفتیش کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گا پولیس کے پاس آنے والے ہر سائل کی داد رسی پولیس افسران پر فرض ہے، میٹنگ میں تفتیشی پولیس افسران سے سنگین مقدمات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمر دراز خان ،ایس او تھانہ صدر مصطفیٰ اسد میتلا اور دونوں تھانوں کے تفتیشی پولیس افسران بھی موجود تھے۔