جلالپورپیروالا،23مئی(اے پی پی): چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جوڈیشل کمپلیکس جلال پور کا دورہ کیا اور نوتعمیر شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فری میڈیکل ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔
بعدازاں بار روم میں منعقدہ تقریب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ وہ وکلا کے شکرگذار ہیں جو شدید گرمی کے باوجود تقریب میں شریک ہوئے۔
جلال پور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس قاسم خان ، جسٹس سرفراز ڈوگر اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ مشتاق احمد اوجلہ کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ چیف جسٹس نے بھی صدر اور جنرل سیکرٹری بار کو اعزازی شیلڈز دیں۔ تقریب کے اختتام پر صدر بار کی جانب سے چیف جسٹس کو دینے کے لیے تحریری سپاسنامہ رجسٹرار ہائیکورٹ کے حوالے کیا گیا، سپاسنامہ میں جلال پور جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتی ریکارڈ روم، لیڈیز بار روم، لائبریری کی عمارت کے قیام کے ساتھ ساتھ وکلا کالونی کی منظوری کے بھی مطالبات کیے گئے تھے۔