کوءٹہ ، 21 مئی(اے پی پی) کوءٹہ پریس کلب کے باہر جماعت اہلسنت بلوچستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے پیر خالد سلطان القادری مولانا چشتی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے شروع دن سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے شہری آبادی پر حملہ کرکے بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ جنگی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا ایک ہی حل ہے وہ جہاد ہے ریلی میں شریک شرکاء نے اسرئیل کے فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کے نہتے عوام معصوم بچوں خواتین و شہریوں پر بمباری کی مذمت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قرار دادوں پر عمل در آمد کرکے فلسطین کا مسئلہ حل کرئے ۔
Home National District News جماعت اہلسنت بلوچستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت...