کوئٹہ، 21 مئی (اے پی پی): جمعیت علماءاسلام کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی میں شامل شرکاءنے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ریلی میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند کیے گئے ریلی کے شرکاءنے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پرظلم و بربریت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے نائب امیرحضرت مولانا خالد ولید سیفی نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی سے کوئی بھی فلسطینی مسلمان محفوظ نہیں ہے بیت المقدس، فلسطین کی آزادی کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند اور ہرممکن جدوجہد کی جائے گی اور ہم فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے معصوم بچوں سمیت فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہے نہتے معصوم فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کی جارہی ہے جس کے باعث سینکڑوں فلسطینی مسلمان جام شہادت نوش کر چکے ہیں ان میں معصوم بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور اسرائیلی مظالم کو جلد از جلد رکوائے جمعیت علما? اسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر و آغا سید فضل الرحمن شاہ نے کہا کہفلسطین کی آزادی کیلئے پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فام پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اسرائیل کے جنگی جرائم اب دنیا پر واضح ہوچکے ہیں -انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد اقوام عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے مسلمان اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں اور انشائاللہ ایک دن ہم اپنا قبلہ اول دہشت گرد یہودیوں سے آزاد کروئے گئے