جیکب آباد،05مئی(اے پی پی): گاؤں عارب ماچھی میں مضر صحت کھانا کھانے سے آٹھ افراد بے ہوش ہوگئےہیں، متاثرہ چھ بچوں اور دو خواتین کو علاج کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک بچی نوابی بی بی کی حالت تشویشناک ہے۔
ورثاء کے مطابق کئی دن سے رکھی ہوئی دہی کھانے سے بچوں اور خواتین کی حالت غیر ہوئی۔