جیکب آباد ,03 مئی (اے پی پی ):جیکب آباد میں سندھ حکومت کے احکامات پر جمعہ اور اتوار کے روز انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون پر عمل درآمد کرانے کے لیے پولیس کی مدد سے جیکب آباد، ٹھل اور گڑھی خیرو میں پولیس پیٹرولنگ شروع کردی گئی،ضلعی بھر کی مارکیٹس، ہوٹل ریڑھے سمیت چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کرائے گئے،کئی دوکان کھلے ہوئی تھی جن کے خلاف پولیس نے دوکان مالکان کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا ہے،یاد رہے کہ جیکب آباد ضلعی میں عارضی طور کے لیے جمعہ اور اتوار کو دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔