جیکب آباد ،26 مئی (اے پی پی ):جیکب آباد میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کے خلاف آپریشن۔کروڑوں روپیہ سے تعمیر کی گئی بیکری،ہوٹل اور گھروں کو مسمار کیا گیا۔
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کے خلاف تحصیلدار دیدار علی کی سربراہی میں ہیوی مشینری،پولیس اور محکمہ بلدیہ کے عملے کے مدد سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے،کروڑوں روپیہ سے تعمیر چوائس بیکری،ہوٹل اور گھروں کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کیا گیا،تحصیلدار دیدار علی نے میڈیا کو بتایا کہ چوائیس بیکری اور ایک ہوٹل تھا جنہونے نے کورٹ سے اسٹے لیا ہوئا تھا جس کے باعث ایک ماہ آپریشن بند تھا،کل ان کا عدالت نے اسٹے ختم کردیا جس کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔