اسلام آباد ،11 مئی (اے پی پی ):وزیر اعظم نے کہا کہ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سٹاف کو تربیت دیں تاکہ نچلا طبقہ بھی باآسانی بینکوں سے قرضہ حاصل کر سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ حکومت صرف تین فیصد سود پر کم آمدن والے طبقات کو گھروں کے لئے قرضے دے رہی ہے جبکہ تین لاکھ روپے کی سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے اس کے علاوہ تعمیراتی کمپنیوں کو ٹیکسوں میں مراعات بھی دی گئی ہیں تاکہ تعمیرات آسان ہو۔