حکومت پاکستان مزدور دوست پالیسی متعارف کروانے کیلئے پر عزم ہے: فردوس عاشق اعوان

10

سیالکوٹ 01مئی (اے پی پی)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ میں عالمی یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت   پاکستان مزدور دوست پالیسی متعارف کروانے کیلئے پر عزم ہے۔آج کے دن مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔اس موقع  ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور صدر ایوان صنعت وتجارت قیصر اقبال بریار سمیت صنعتکاورں کی بڑٰ ی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔معاون خصوصی نےمزید کہا کہ محنت کش مزدور پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ کماتا ہے۔حکومت نے مزدور دوست سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آجر اور آجیر کو یکجا کیاہے۔کووڈ کی موجودہ صورتحال کے باوجودمزدور کے دن کو فراموش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس مزدور کا ترجمان ہے اور میں وکیل ہوں۔محنت کش اور مزدور نے پاکستان کی خستہ معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔وزیر اعظم کی صنعت  اور مزدور دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری  میں اضافہ ہورہا ہے۔برآمدات اور سمندر پاکستانیز کی بدولت معیشت میں بہتر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا پیغام لیکر آئی ہوں۔وہ دن چلے گئے جب کوئی  آپ کی محنت کو چوری کرکے حقوق پر ڈاکہ ڈالتا تھا۔ملک کو لوٹنے  والوں کامحاسبہ کیا جا رہا ہے۔نظام کی شفافیت  کیلئے آٹو میشن پر جارہے ہیں۔ٹیکس معیشت کیلئے آکسیجن کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔حکومت ایسی لیبر پالیسی لارہی ہے جو صحت اور تعلیم کے ساتھ جڑی ہے۔ڈیتھ اور میرج گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔اجرت میں33فیصد اضافہ ہوا ہےکم از کم اجرت 19500مقرر کی ہے جو مزدور دوست پالیسی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔معیشت بہتری کی جانب گامزن ہےاوراس کے ثمرات مزدور تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس حکومت کی تمام تر توجہ پسا ہوا طبقہ ہے۔ احساس پروگرام کے تحت درجنوں پروگرامز چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت ہر بے گھر اپنی چھت دینے جارہے ہیں۔سیالکوٹ کے مزدور کی آواز بنوں گی اور ہر فورم پر ان کے حقوق کی  جنگ لڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چمبر آف کامرس نے ہمیشہ ٹرینڈ سیٹ کیا ہے اور کم از کم اجرت کو انڈوز کیا ہے۔حکومت   نے رمضان بازاروں میں7ارب روپے کاریلیف پیکج دیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سےیقین دلاتی ہوں  کہ مزدوروں کے حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر اور ایسوسی ایشنزاپنے مزدوروں کی رجسٹریشن کروائیں اور کورونا ویکسینیشن کروائیں۔معاون خصوصی نے  عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  شاپنگ مالز اور مارکٹیوں احتیاط برتیں۔ لاپروائی کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔