حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ 

12

پشاور، 3مئی(اے پی پی):حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل کے سٹور میں آج شام کو اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو 1122 پشاور کیمطابق آگ نامعلوم وجوہات  کے باعث لگی، جسکی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 3 فائر ویکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

 ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔