خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا آغاز 27مئی کو کیا جا رہا ہے: ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق 

56

بہاول نگر،26 مئی ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا آغاز 27مئی کو کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل کا حل  اور میونسپل سروسز کو بہتر بنا نا ہے ”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کے پہلے تین ہفتوں میں پہلا ہفتہ میں صفائی ستھرائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، وال چاکنگ کا خاتمہ اور سٹریٹس لائٹس کی مرمت و آپریشنل کرنا، دوسرا ہفتہ میں نکاسی آب میں سیوریج کے مسائل کے حل  ،ڈرینز کی صفائی،تیسرے ہفتہ میں سرکاری عمارتوں کی صفائی،وائٹ واش، انسداد ڈینگی ،پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے طور پر بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ” خدمت آپکی دہلیز پر ”ایپ کے ذریعے سرگرمیوں سے متعلق  عوام الناس سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور لوگوں کی  شکایات کو بروقت حل کیا جائے

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے آج بلدیہ بہاول نگر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ٹیلی فون پر عوام کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ایک گھنٹہ تک عوام کے مسائل سنے اور عوامی نشاندہی کی شکایات کو نوٹ بھی کیا اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کے مسائل سنے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ادارے عوام کی خدمت کے لئے بھرپور طریقے سے فعال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے بھی ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں اور 27 تاریخ سے عوام کے تعاون سے ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی اور میونسپل خدمات کو مثالی بنائیں گے۔