خوشاب: سال 2010سے  2020  کے دوران فیصلہ ہونے والے مقدمات میں برآمد شدہ منشیات تلف کر دی گئی

13

خوشاب ،23 مئی (ے پی پی ):آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف منشیات کے فیصلہ شدہ مقدمات کی بر آمد شدہ منشیات کو تلف کردیا گیا ،منشیات ڈی پی او  محمد نوید، سینیئر سول جج ( کریمنل ڈویژن )سلیم  اقبال کی موجودگی مین تلف کی گئیں۔ یہ منشیات سال 2010سے  2020  کے دوران فیصلہ ہونے والے مقدمات میں برآمد ہوئیں تھیں۔ منشیات میں 3516 لیٹر شراب، 16  کلو ھیروئن ،375 کلو چرس  اور 11 کلو بھنگ   تلف کی گئی ۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ڈی پی او  محمد نوید نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے معاشرہ کو پاک کرنا ھمارا اولین فر یضہ ھے ، منشیات کے دھندہ میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔