ریسکیو1122 مردان نے تخت بھائی آثارِ قدیمہ پہاڑ پر لگی آگ پر قابو پا لیا

49

مردان، 18مئی(اے پی پی): ریسکیو1122 نے تخت بھائی آثارِ قدیمہ پہاڑ پر لگی آگ بجھانے کیلئے آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا اور مسلسل 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 40 سے زائد اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔

 ریسکیو1122 کنٹرول روم کو دوپہر 2 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جسکے بعد بدھ مت آثارِ قدیمہ اور رہائشی آبادی کو نقصان سے بچانے کیلئے ریسکیو1122 فائرفائیٹرز ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور پہنچتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

مردان ریسکیو1122 کے ضلعی افسر عنایت شاہ  کی زیرنگرانی اور ریسکیو1122 کی بہترین حکمت عملی کی بدولت بدھ مت کے آثار اور رہائشی علاقوں کو نقصان سے بچا لیا گیا، دوران آپریشن دھوئیں اور ڈی ہائیڈریشن سے ریسکیو1122 کے 2 جوانوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔