جدہ،30 مئی ( اےپی پی): وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔ قیدیوں پر جرمانوں کے حوالے سے امید ہے کہ احساس پروگرام سے فنڈز مہیا کئے جائنگے۔ ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں سفیر پاکستان جنرل (ر) بلال اکبر نے جدہ میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا دیگر امور کے علاوہ قیدیوں کی رہائی کا معاملہ آئندہ سپریم کونسل کے اجلاس میں اہم ایجنڈہ ہوگا ۔سفیر پاکستان نے کہا کہ وہ پاکستانی جو سعودی عرب سے ویکسن لگواکر گئے اور فلائٹس پر پابندی کی وجہ سے واپس آنے کی مشکلات کا شکار ہیں، یہ مسئلہ سعودی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ملازمتوں پر واپس آسکیں۔ سفیر پاکستان نے کہا وزیر اعظم کی ہدائیت کے مطابق سعودی عرب میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں دن رات لگن سے کام کررہا کررہا ہے ۔سفارت خانے اور قونصل خانے میں تعینات اسٹاف کو ہدیات دی گئی ہیں کہ کمیونٹی کی شکایات آنے پر ان کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے دستاویزی معاملات کو بھی حل کیا جائے گا۔