سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنا سب کی یکجا ذمہ داری ہے؛ریجنل ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ سید کمال عابد

21

سیالکوٹ، 21 مئی(اے پی پی): ریجنل ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ سید کمال عابد نے عالمی ہفتہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے  اے پی پی سےخصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنا سب کی یکجا ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو محفوظ بنا کر ہم حادثات کی شرح کو کم کرسکتے ہیں۔

سید کمال عابدنے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور گاڑیوں کی مرمت وقت پر کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی کریں، سڑک پار کرتے وقت زیبرا کراسنگ، پل یا مناسب راستہ کا استعمال کریں تاکہ ریسکیوپر حادثات کا اضافی بوجھ کم ہوسکے۔