سکھر،25مئی(اے پی پی ): سکھر اور روہڑی میں ریلوے کی ایراضی اور کوارٹر خالی کرانے کے لیے آپریشن، روہڑی میں کئی دکانیں اور گھر مسمار کردیئے گئے ، پاکستان ریلوے سکھر ڈویڑن کی جانب سے ریلوے کی ایراضی اورکوارٹر قابضین سے خالی کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیاگیاہے اور اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ نے روہڑی اور سکھر میں کاروائی کا آغاز کردیاہے ،
ہیوی مشینری سمیت ریلوئے پولیس کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جا رہی ہے روہڑی کے علاقے لوکوشیڈ اور نیو یارڈ میں بھی ریلوے کے عملے نے پولیس کی مدد سے آپریشن کرتے ہوئے بلڈوزر اور کرینوں کے ذریعے ریلوے کی اراضی پر بنے کئی گھر اور دکانیں مسمار کردی ہیں ،روہڑی کے علاقے میں ریلوے کے عملے کا آپریشن جاری ہے۔