سکھر،19 مئی(اے پی پی): سکھر، روہڑی، گھوٹکی، پنوعاقل ،خیرپور اور گردونواح میں موسم ابرآلود ہونے کے باوجود درجہ حرارت بلندسطح پرہے، ہوائیں چل رہی ہیں تاہم گرمی کی شدت میں کمی نہیں آسکی ہے۔
بدھ کے روز سکھرمیں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے جبکہ بارشوں کا امکان بہت کم ہے۔ سکھرمیں رات کو موسم خوشگوار ہوجاتا ہے جبکہ دن کے وقت سورج آگ برساتا رہتا ہے۔